ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی: فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ قانون کی پاسداری ہرشہر ی پر لازم ہے اور ریاست کے اندر ریاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فردوس عاشق اعوان نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ مذاکراتی ٹیم نے جو چیزیں اورپلان فائنل کیا ہے وہ شیئر کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، ہم مستقل حل کے لیے آگے بڑھیں گے، معاہدےکی شقیں ان کے علم میں ہیں مگر اعلان ان کا استحقاق نہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا جب کہ جتھوں کےحملوں میں ذاتی دفاع کے دوران اگرکوئی واقعہ ہوا ہے تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوا ہے لہٰذا نقصان کاازالہ کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں