وزیراعظم عمران خان آج پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے۔
معاون اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا۔
کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواسلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہوں گے۔
معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم پشاور میں درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔