بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے مشہور اداکار امت مستری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
امت مستری تھیٹر سے فلموں تک تمام پلیٹ فارمز پر ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں، اداکار سات پھیروں کی ہیرا پھیری ،تینالی رام ،میڈم سر اور ویب سیریز بندش بینڈیتھ میں اپنے کرداروں کے باعث مشہور تھے۔
اداکار کے مینیجر کے مطابق امت صحت کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل کا شکار نہیں تھے تاہم آج صبح ناشتے کے بعد ان کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ گرگئے۔
You’ll be missed on earth @Actoramitmistry
Condolences to the family.
💔 pic.twitter.com/lDX0iLDxrT— Kubbra Sait (@KubbraSait) April 23, 2021
نوجوان اداکار کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا جارہاہے ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکار بالی وڈ فلم بھوت پولیس کے پراجیکٹ کا بھی حصہ تھے ، فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور، سیف علی خان ،جیکولین فرنینڈنس ،یامی گوتھم اورفاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ امت مستری بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی فلم کیا کہنا میں بھی ان کے بھائی کا کردار نبھا چکے ہیں۔