ناموس رسالت کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کے تعلقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے،اس کی واضح مثال دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تجارتی مراکز کھولنےکا آغاز ہے۔

ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ویڈیو بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اورایرانی قیادت نے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کرچلنے کے عزم کی تجدید کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدرحسن روحانی، وزیرخارجہ جواد ظریف، پارلیمان کے اسپیکرسے دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امام رضا کے روضہ پر بھی حاضری۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں