لاہور: کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند کردیے گئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر کُل 17اضلاع کے سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 13اضلاع میں اسکول پہلے سے بند ہیں تاہم اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال اور بھکر میں بھی اب اسکولز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
NOTIFICATION:
All Public and Private Schools in the following Districts are closed with immediate effect due to rise in COVID 19 cases. These Districts are in addition to the Districts announced on April 6th, 2021. Okara, Jhang, Khanewal & Bhakkar. pic.twitter.com/e2oENyaMFj— Murad Raas (@MuradRaasMR) April 23, 2021
انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں اسکولز ایس او پیز پر عملدرآمد کےساتھ پرانے شیڈول کےمطابق کھلے رہیں گے۔
ڈاکٹرمراد راس نے کہاکہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ مشکل تھا تاہم طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے ایسا کرنا پڑا، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔