اسلام آباد: امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفرنہ کرنے کی واضح طور پر ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایت کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ہونے والے اضافے کے نتاظر میں جاری کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں کرونا کیسز کے ہائی لیول کی وجہ سے لیول 4 ایڈوائزری جاری کردی اور Do-Not-Travel کی سخت ہدایت دے دی ہے
۔سفارتخانے کے مطابق امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے پاکستان کے لیے لیول فور ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کا لیول بہت ہی زیادہ ہے۔
کینیڈا نے اس سے قبل بھارت اور پاکستان سے پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کی تھی۔