پاکستان کا کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں سے متعلق کورونا ایس او پیز کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔

سول ایوی ایشن نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں شامل ملکوں سے آنے والوں کے لیے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے جبکہ آسٹریلیا، چین اور سعودی عرب سمیت 20 ملک کیٹیگری اے میں شامل ہیں۔

کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں