کراچی کے حلقے این اے 249 کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مریم نوازنے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ سے باتیں کرناچاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہرگھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نےکراچی کو گرین لائن دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔