’گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 81 فیصد وینٹی لیٹرزپرمریض موجود ہیں‘

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 81 فیصد وینٹی لیٹرزپرمریض موجود ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بیشتر وینٹی لیٹر مریضوں کے زیراستعمال ہیں، لاہور میں 70 فیصد، مردان 65 اور ملتان میں 62 فیصد وینٹی لیٹرزپرمریض موجود ہیں۔

این سی او سی کا بتانا ہےکہ گوجرانوالہ میں سب سےزیادہ 85 فیصد آکسیجن بیڈز بھی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں جب کہ یہ تعداد پشاور میں79، صوابی میں75 اور سوات میں 68 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں