برطانیہ کا بھارت کو طبی سامان کی ترسیل کا اعلان

برطانیہ کی جانب سے کورونا سے شدید متاثر ملک بھارت کے لیے طبی سامان کی ترسیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے 495 آکسیجن کنسنٹریٹرز اور 140 وینٹی لیٹرز بھارت روانہ کر دیے ہیں جبکہ یورپی یونین نے بھی بھارت کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے خام مال کی برآمد پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے طبی اور حفاظتی سامان بھارت بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کی جانب سے بھی آکسیجن بھارت بھیجی جائے گی جبکہ پاکستان بھی بھارت کو امدادی سامان بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں