بھارت میں کورونا کے شدید پھیلاؤ اور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔
بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔
I would be taking a break from this years IPL from tomorrow. My family and extended family are putting up a fight against #COVID19 and I want to support them during these tough times. I expect to return to play if things go in the right direction. Thank you @DelhiCapitals 🙏🙏
— Ashwin 🇮🇳 (@ashwinravi99) April 25, 2021
خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔