’مسلمانوں کے ملک میں اسلامی تعلیمات نہیں پڑھائی جائیں گی تو کہاں پڑھائی جائیں گی‘

لاہور: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی والے ملک میں اسلامی تعلیمات نہیں پڑھائی جائیں گی تو کہاں پڑھائی جائیں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب سے اسلامی تعلیمات کا مواد نکالنے کا معاملہ علم میں آیا،کابینہ اور علماء بورڈ سے منظوری لیے بغیر اس اقدام سے دھچکا لگا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اورآئین کے خلاف کسی مواد کو سپورٹ نہیں کرتے، متحدہ علماء بورڈ کا فیصلہ ہے کہ ایسی کوئی سفارشات نہ مانی جائیں کیوں کہ بچوں کو بتانا ہوگا کہ پاکستان کا وجود کلمہ طیبہ کی وجہ سے ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ہر شہری کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور سنگین صورتحال سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں