پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہو گا تاہم اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت اور حکمت عملی ترتیب دینے کے علاوہ دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف چارج شیٹ بھی تیار کی جائے گی جسے آئندہ ہونے والے سربراہی اجلاس میں منظور کروایا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے، اسلام آباد کی طرف مارچ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔