بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جا رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون بھی کووڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آئی پی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔