اسرائیل: ایک تقریب میں اسٹینڈ گرنے سے 28 افراد ہلاک

اسرائیل میں ایک تقریب میں اسٹینڈ گرنے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اسرائیل میں جاری ایک مذہبی تقریب کے دوران ہوا ہے جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 20 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجامن تیتھن یاہو نے حادثے کو بڑی تباہی قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حارثے کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں