این اے 249 ضمنی انتخاب: ‘کسی کو دھاندلی کی شکایت ہے تو بتائے، سخت ایکشن لیں گے’

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں