وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے،اسد عمر
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے نمٹایا، یہ سب ہیلتھ سسٹم اور آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔
Total number of critical care covid patients on oxygen reached 5360 yesterday. This is 57% more than the peak last june. Alhamdulillah have so far managed to cope with this huge increase because of proactively building capacity of the entire system from oxygen production to beds
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 30, 2021
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔