’شکریہ کراچی‘، بلاول کا تیر کے نشان کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام

این اے 249کراچی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے جیت لیا یوں پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوگئی۔

این اے 249 ضمنی الیکشن کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے۔

پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی بلاول نے سوشل میڈیا پر تیر کے نشان کے ساتھ شکریہ کراچی کا پیغام شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں