لاہور: ہڈیارہ میں سوتیلے بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر ہیڈ کانسٹیبل باپ کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا جب کہ ملزم کی فائرنگ سے بھائی بھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق مقتول الطاف اسپیشل برانچ میں ہیڈ کانسٹیبل تھا، اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، دوسری بیوی کے پہلے خاوند سے ایک بیٹا حفیظ بھی ساتھ رہتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول نے ہڈیارہ گاؤں میں 3 مرلے کا مکان فروخت کیا تو سوتیلے بیٹے حفیظ نے حصہ مانگا، انکار پر ملزم حفیظ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الطاف موقع پر ہلاک اور اس کا حقیقی بیٹا عابد زخمی ہو گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔