پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 5 بڑے اداروں سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو وفاق کی طرف سے مجموعی طور پر ویکسین کی 20 لاکھ 9 ہزار خوراکیں ملی تھیں اور مختلف ویکسی نیشن سینٹرز پر اب تک 11 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وفاق کی جانب سے پنجاب کو سائنو فارم ویکسین کی 17 لاکھ 39 ہزار 200 خوراکیں ملی تھیں جن میں 10 لاکھ 36 ہزار 479 خوراکیں لوگوں کو لگائی جا چکی ہیں۔
کین سائنو فارم ویکسین کی 30 ہزار خوراکوں میں سے 28 ہزار خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ وفاق سے پنجاب کو سائنو ویک ویکسین کی 2 لاکھ 50 ہزار خوراکیں ملی تھیں جن میں سے اب تک 58 ہزار 846 خوراکیں شہریوں کو لگائی جا چکی ہیں۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں روزانہ تقریباً 40 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور صوبائی حکومت کے پاس تقریبا 8 لاکھ 78 ہزار خوراکیں ابھی باقی ہیں۔
پنجاب حکومت نے مزید کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کر کے 5 بڑے اداروں سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔