پنجاب: کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے 83 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار296 نئے کیسز رپورٹ ہیں۔

لاہورمیں ایک ہزار 86 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ فیصل آباد 193، راولپنڈی 150 اور رحیم یار خان میں کورونا کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 131 افراد جاں بحق جب کہ 5 ہزار 112 متاثر ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے۔

جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں