این اے 249کے نتائج سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے۔
(ن) لیگ کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان
مسلم لیگ ن نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور مریم نواز کا کہنا ہےکہ این اے 249 میں (ن) لیگ سے الیکشن چرالیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہےکیا؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع ترین الیکشن کا نتیجہ روک دینا چاہیے، الیکشن کمیشن نتیجہ نہ بھی روکے تویہ جیت عارضی ہوگی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی، یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ (ن) کے پاس آئےگی۔
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ سارا الزام الیکشن کمیشن پرڈال دیتی ہے، (ن) لیگ جہاں ہارتی ہے وہاں سے ان کا ایجنٹ نتیجہ لیے بغیر غائب ہوتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ میں بھی یہی کیا تھا، (ن) لیگ شاید بھول گئی کہ اس دفعہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے تھا۔
آئیں مل کر پی ٹی آئی کی رسوائی کا جشن منائیں: ناصر شاہ کا مریم کو جواب
علاوہ ازیں ناصر شاہ نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے آپ اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
You have the right to go to ECP & you must use it, but first let's congratulate each other on sending the selected PTI to more disgrace with each passing day. Our differences r in place, but the goal is the same. Today's victory is the victory of all opposition. Lets celebrate https://t.co/zWYl7y5lKn
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 29, 2021
انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمارے مقاصد ایک ہیں، آج کی جیت تمام اپوزیشن کی جیت ہے، آئیں اس کا جشن منائیں۔