کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی کانیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل بھارت سمیت 23 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیوں میں مزید 4 مئی تک توسیع کردی ہے۔
ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں جنوبی افریقہ، بزایل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ اور رونڈا شامل ہیں۔
سی اے اے کے مطابق کورونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ کٹیگری سی ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
سی اے اے نے موزمبیک سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی گائیڈ لائنز سے مشروط کردی ہے۔
سی اے اے کے مطابق آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان اور سعودی عرب کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔ سنگاپور اور سری لنکا سمیت دیگر کیٹگری اے کے ممالک کے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔