فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی گئی ہے، حکومت نے ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت 30جون 2021 ہے۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔ 15 ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ردی کاغذ ہوگا، اس سال 31 دسمبر تک ساڑھے7 ہزار کا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ساڑھے 7 ہزار روپے کا انعامی بانڈ فوری طور پرغیر فعال ہوگا اور یکم مئی کو اس بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔ ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کےانعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے 7 ہزار روپے والے انعامی بانڈز یرگردش ہیں۔