چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کے ہمراہ مستحقین میں 300 رمضان راشن بیگز اور معذور افراد میں 100ویل چیئرز اور55 ٹرائی سائیکلز تقسیم کیں ،انہوں نے وزیر اعظم کی مہم \”کوئی بھوکا نہ سوئے \” کے تحت ضلع میں انصاف موبائل دستر خوان کے تحت غریب اور مستحق افراد کو گھروں کی دہلیز پر افطاری کا سامان فراہم کرنے کو انسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے قابل تقلید عمل قرار دیا۔ انہوں نے شاہین آبادسستا رمضان بازار کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا اور بازار میں دستیاب اشیاء کے معیار، انتظامات اور اشیاء کی وافر دستیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے ہلال احمر دفتر کے احاطہ میں پودا لگایا اور وزیر اعظم کی کلین اینڈگرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہلال احمر دفتر میں انصاف موبائل دسترخوان کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے راشن بیگز کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا سنت رسول ﷺ ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments