سعودیہ میں پاکستانیوں کی شکایات سے متعلق انکوائری کیلئے وزیراعظم نے ٹیم مقرر کردی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات سے متعلق انکوائری کا معاملہ، وزیراعظم نے انکوائری ٹیم مقرر کردی۔

وزیراعظم معائنہ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صورتحال کا جائزہ لینےاوررپورٹ پیش کرنےکیلئے ٹیم مقررکردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ انکوائری وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ذریعے کرائی جارہی ہے، کمیشن سعودی عرب میں پاکستانیوں کوسفارتخانےکی خدمات میں کمی کی تحقیقات کرے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجا اعجاز کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر سمیت سفارتی عملے کے 6 افسران کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے بطور سفیر چارج سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں