لاہور میں کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی بڑھانے کے لیے شہر کی معروف مصری شاہ اسکریپ مارکیٹ کو 17 مئی تک بند کردیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد لاہور میں مصری شاہ اسکریپ مارکیٹ کو 17 مئی تک بند کرکے آکسیجن کی فراہمی روک دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مصری شاہ اسکریپ مارکیٹ کو فراہم کی جانے والی آکسیجن اب اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ اسکریپ انڈسٹری کو سپلائی بند کرنے سے آکسیجن کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی اور اسپتالوں سے 20 سے 25 میٹرک ٹن اضافی آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوگی، اسکریپ مارکیٹ کو فراہم کی جانے والی آکسیجن کی سپلائی اب اسپتالوں کو دی جائے گی۔