’کراچی میں دھاندلی پر مریم کا بیان لندن میں اپنی پراپرٹیز کے بیان جیسا ہے‘

لاہور: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہےکراچی میں دھاندلی کے بارے میں مریم نوازکا بیان ایسے ہی ہے جیسے انہوں نےلندن میں اپنی پراپرٹیزکے حوالے سے دیا تھا۔

چوہدری منظور نے مریم نواز کےبیان پرردعمل میں کہا کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں، شہبازشریف کو عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والوں کو اپنی پارٹی کے عناصرکو شوکاز نوٹس جاری کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وہ 20 ہزاراضافی ووٹ کہاں گئے جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کیے تھے ، شہباز شریف کو سوچنا ہو گا کہ کراچی کے عوام نےکن وجوہات کی بنیادپر (ن) لیگ کو مسترد کیا۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے قائدین شکست تسلیم کرکے اچھی اسپرٹ کامظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں