تاجر برادری شام 6 بجے کاروبار بند کردے: لاہور پولیس کی اپیل

لاہور پولیس نے تاجر برادری سے شام 6 بجےکاروبار بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

لاہور پولیس کےمطابق سکیورٹی اداروں کے ہمراہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور گزشتہ روز ایس پیز کی خلاف ورزی پر 110 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 73 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 37 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 3346 مقدمات درج کیے گئے اور 4342 افراد کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھاکہ کاروباری حضرات دشواری سے بچنے کے لیے شام 6 بجے کاروبار بند کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں