عثمان ڈار بھی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کی حمایت میں بول پڑے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا، وہ سونیا صدف کو ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ ذمے دار اور قابل افسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے، خواتین کے معاشرے میں ایسے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں