لاہور میں 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کردیا: سی سی پی او

لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کا کہناہےکہ شہر میں 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں۔

لاہور میں پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوانوں نے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیرقیادت فلیگ مارچ کیا جب کہ مارچ میں کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور بھی شریک ہوئے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو حکومتی گائیڈ لائنز کی یاد دہانی کرانا اورجرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام دینا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں، آگاہی دینے سے کورونا انفیکشن ریٹ کم ہوا ہے جب کہ مقدمات درج کرانا آخری حل ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3346 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ 6 بجے کے بعد صرف پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کی اجازت ہے جبکہ دیگر تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں