ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر ضلع کونسل ہال کا دورہ کیااور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ بلال اور سی او تحصیل کونسل گلشن نورین کو ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کی رجسٹریشن، ٹوکن اجرا اور ویکسی نیشن کا تمام پراسس جلد مکمل کرنے کیلئے ٹینٹ لگا کر مزید کاؤنٹرز لگانے کا حکم دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہونا قابل ستائش ہے کیوں کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کیساتھ ساتھ ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے ۔،حکومت پنجاب کورونا وباء سے تحفظ کیلئے مفت ویکسین کی سہولت فراہم کر رہی ہے جس کا واحد مقصد قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور زندگی اور کاروبار کو معمول پر لانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن کیلئے آ ئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ویکسی نیشن سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات ، ویکسی نیشن کے عمل اور عملہ کے رویہ بارے بھی استفسار کیا جس پر شہریوں نے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سراہا اور ان سے درخواست کی کہ ویکسی نیشن سنٹرز میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر مزید کاونٹرز بڑھائے جائیں ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسی نیشن سنٹرز میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اور دونوں شفٹوں میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے جی ڈبلیو ایم سی کا صفائی عملہ بھی تعینات کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے فرائض کی ادائیگی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ انہیں اسی جذبے کے تحت فرائض کی ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ ضلع میںاب تک 57255 لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments