بھارت کی این جی او ‘سیڈ ٹرسٹ’ نے پاکستان کی صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سماجی کارکن صارم برنی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے اُن سے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، صارم برنی ٹرسٹ کے لیے تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔
صارم برنی نے لکھا ہے کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔
بھارت کے فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارا صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا، اپنی حکومت کو بتا چکے ہیں ہم پاکستان سے آکسیجن کے ٹینک لے رہے ہیں، آکسیجن ہو گی تو شہریوں کی زندگیاں بچا پائیں گے۔