اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہےکہ ان کے سوتیلے باپ نے ان کے ساتھ تین سے چار مرتبہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایشل فیاض نے یہ اعتراف ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس میں ان سے بچپن سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ’میری عمر 3 سال تھی جب والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کر لی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک نہیں بلکہ 3 بار ہوا‘۔
ایشل کا کہنا تھا کہ ’جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری کہانی بتائی‘۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس سارے واقعے کے بعد امی اور ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔