وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، وزیر اعظم ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا حکومتی وفد 2 سے 3 مراحل میں سعودی عرب پہنچے گا، پہلا حکومتی وفد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین امجد خان نیازی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبےکے بارے میں کل اہم ملاقاتیں ہوں گی، سرکاری وفد وزیراعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائےگا۔