ایک امیر خاندان نے اشتہار دیا ہے کہ انہیں2 جائیدادوں کی دیکھ بھال کیلئے میاں اور بیوی درکار ہیں جن کو دیگر سہولیات کے سمیت1 لاکھ20 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ بھی دی جائے گی۔
ایک گھرفلوریڈا کے شہرنیپلز اور دوسرا بھاماس جزیرے میں ہے۔ کامیاب درخواست دہندگان کو پیر سے جمعہ کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنا ہوگا، اور ان دونوں املاک میں نجی رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔
نام ظاہر کیے بغیر اشتہار میں درج ہے کہ چار افراد کے ایک امیر خاندان کو اپنی جائیداد کی دیکھ بھال کیلئے ملازمین درکار ہیں۔
انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو گھریلوں کام کاج کیلئے کار بھی فراہم کی جائے گی اور وہ مذکورہ دو جائیدادوں میں سے کسی ایک میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ دانتوں اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس بھی دی جائے گی۔
نیپلز9 کمروں پر مشتمل تین گھر ہیں اور بھاماس میں 16 کمروں پر مشتمل4 گھر ہیں۔ امیر خاندان نے سوئمنگ پول کی صفائی، صحن اور دیگر امور کیلئے ملازم رکھے ہوئے ہیں۔
اشتہار کے مطابق انہیں ایک اور شادی شدہ جوڑے کی تلاش ہے جو ایک شہر میں موجود جائیداد کی دیکھ بھال کرے اور ساتھ سفر بھی کر سکے۔
درخواست گزار کے پاس امریکہ کا ڈرائیونگ لائسنس اور وہاں کام کرنے کا اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔