’خام مال سے کین سائنو ویکسین قومی ادارہ صحت میں بننا شروع ہوگئی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ خام مال سے کین سائنو ویکسین قومی ادارہ صحت میں بننا شروع ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے پلانٹ گزشتہ ماہ لگایا گیا تھا، سخت کوالٹی چیک کے بعد ویکسین مئی کے آخر تک استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کو کوویکس سے ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں بھی موصول ہوگئی ہیں۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے ملک میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں ، کورونا کو ناں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں