چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے صوبائی عہدیداران نے ویڈیو لنک اجلاس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے استعفے دیے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں صدر پی پی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیاسی صورت حال بالخصوص پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے اگلے تین سال کے لیے نئے عہدیداروں کی تقرری کے سلسلے میں اپنے استعفے پیش کیے، بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور اور سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کر لیے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری تقرری کو 3 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ہماری خواہش ہے وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔