لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔
پنجاب میں آج سے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے کھلے رہنے کی چھوٹ بھی ختم کردی گئی تاہم ہفتے اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہے۔
لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد جب کہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 33 فیصد رہی۔