ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے درجہ چہارم کے 150سے زائد ملازمین میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کیے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ چھوٹا سا تحفہ آپ کے سارا سال ایمانداری اور فرض شناسی سے خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے ،اسی طرح اپنے فرائض ایمانداری، خلوص نیت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرانجام دیتے رہیں،ضلعی انتظامیہ آپ کی فلاح بہبود کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحفہ کم آمدن اور درجہ چہارم کے ملازمین سے میری محبت اور بھائی چارے کے اظہار کا ذریعہ ہے ،ان تحائف کا مقصد آپ کی خوشیوں میں شامل ہونا اور مہنگائی کے اس دور میں آپ کا ہاتھ بٹانا ہے ، ملازمین نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت ہلال احمر کا تحائف اور راشن کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments