شیخوپورہ: قلعہ ستار شاہ میں ایک دکاندار نے محض بچوں کے کھیل کود سے تنگ آکر 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق قلعہ ستار شاہ میں بچے ایک دکان کے باہر کھیل کود کے دوران شور کر رہے تھےکہ دکاندار امتیاز غصے میں آگیا اور اس نے بچوں پر تیزاب کی بوتل پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تیزاب پھینکنے سے 5 سالہ سمیر چہرے پر تیزاب گرنے سے جھلس گیا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سمیر کے والدین کی طرف سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔