لاہور میں ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
اعزاز چیمہ نے جیونیوز کو بتایاکہ ان کی رہائش گاہ کینال روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہے، وہ گھر سے باہر تھےکہ اس دوران 6 ڈاکوؤں نے پہلےان کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اسی دوران ان کی اہلیہ شاپنگ کرکے واپس آئیں تو 2 ڈاکو ان کے ساتھ ہی گھر میں گھس گئے۔
اعزاز چیمہ نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے پر پستول تان کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہو گئی جس پر کارروائی کررہے ہیں۔