ڈی ایچ اے گوجرانوالہ نے ولاز، مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

ڈی ایچ اے گوجرانوالہ نے اپنے عہد کے عین مطابق ولاز اور مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔ ڈی ایچ اے میں منعقد ہونے والی تقریب میں ولاز اور بجلی کی ترسیل کے حوالے سے نامور کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر باضابطہ دستخط کئے گئے تھے ۔ ان معاہدوں کی رو سے ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محض چند ہی دنوں میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے ،گزشتہ روز ہونے والی تقریب ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں مسجد کی سائٹ پر منعقد کی گئی ، تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیر محمد عامر کیانی تھے ،کوروناکے پیش نظر تقریب کو ایس اوپیز کے تحت انتہائی سادگی سے منعقدکیاگیا ، باہمی اشتراک کے حوالے سے معاون کمپنیاں بھی اس تقریب کا حصہ تھیں جن میں MNانٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ( (JVP ABA ایسوسی ایٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، مرید انٹرنیشنل اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (JVP) الخیر ڈویلپرزاور پاک عرب سروسزپرائیویٹ لمیٹڈشامل ہیں جو کہ 5اور 10مرلہ ولازکی تعمیر کرینگی، اسی کے ساتھ عامر دائود انٹرپرائززنے بھی شرکت کی جو کہ مسجد کی تعمیر کریگی،تقریب کے آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیر محمد عامر کیانی نے تمام معزز مہمانوں ، ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے تمام انویسٹرز، رجسٹرڈ ڈیلرز اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ڈی ایچ اے گوجرانوالہ ڈیڑھ سال بعد کووڈ کے حالات کے باوجود انتھک محنت کے بعد آخرکار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ، وہ وقت دور نہیں کہ یہ ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی اپنے رہائشیوں اور گرد و نواح کیلئے ایک شاندار مثال بنے گی ، اس موقع پر خصوصی دُعا بھی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں