افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا تاکہ عید کا تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔