مظفر گڑھ میں محافظ ہی لٹیرا بن گیا اور پولیس رضاکار نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے پولیس رضاکار نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے یہ کوشش ناکام بنادی اور پولیس رضاکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب رحیم یارخان اور راجن پور میں پرانی دشمنی پر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس نے چھاپہ مارکر ڈی آئی جی عزیز بلو کے قتل میں مبینہ طورپرملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔