‘پیسہ ہضم کر لیتی ہو اور کہتی ہو میں خرچہ نہیں دے رہا’

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری اور ان کے سابق شوہر ابھینو کوہلی کے مابین لفظی گولا باری تاحال ختم نہیں ہو سکی ہے۔

شویتا تیواری نے سابق شوہر پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ بچوں کی پرورش کے لیے پیسے نہیں دیتے، جتنا خرچہ ہے وہ خود ہی کرتی ہیں۔

اداکارہ شویتا کے الزامات کے بعد ان کے سابق شوہر کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

ابھینو کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی برہم دکھائی دیے، ویڈیو میں انہوں نے شویتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا ہے میں نے بچوں کی پرورش کے لیے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا، تمہیں ذرا شرم نہیں آئی؟

بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کے سابق شوہر نے کچھ عرصہ قبل شوٹ کروائے جانے والے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوٹنگ کے بعد میں نے آن لائن تمہارے اکاؤنٹ میں 40 فیصد رقم ٹرانسفر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تم پیسہ ہضم بھی کر لیتی ہو اور پھر کہتی ہو کہ میں پیسے نہیں دے رہا، تم اکیلے خرچہ کر رہی ہو۔

خیال رہے اس سے قبل ابھینو کوہلی نے سابق اہلیہ اداکارہ شویتا تیواری پر شوٹنگ کے باعث بیٹے ریانش کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کر کے شوٹنگ کے لیے چلی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں