سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد آنے والی حکومتوں نے خارجہ امور پرتوجہ نہیں دی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔