پاکستان: کورونا سے مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 104 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19856 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں