لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے اور صوبےکی عوام کیلئے وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کےکوئی سائیڈ افیکٹس نہیں، پنجاب کی عوام کو محفوظ اورمعیاری ویکسین لگائی جارہی ہےجب کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی تعداد بڑھادی جائےگی۔