’دہشتگردی بند کرو‘، عاصم اظہر اسرائیلی حکومت پر برس پڑے

معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی۔

ٹوئٹر پر اسرائیلی حکومت نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں درج تھا ‘ہم تین ہزار سال سے یہاں ہیں اور ہم یہاں رکنے کیلئے ہیں’۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا ‘دہشتگرد خطے کو تشدد اور اندھیروں میں ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ کبھی غالب نہیں ہوسکتے’۔

عاصم اظہر نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘آپ کا ملک 1948 میں دنیا پر مسلط کیا گیا تھا، ہم سے بھی ایک سال چھوٹے ہو، آئے بڑے تین ہزار سال کے’۔

عاصم نے پوسٹ کے اختتام پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘دہشتگردی بند کرو’۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں کی جانے والی دہشتگردی میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں